Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرست

جنگ بندی کے باوجود امریکا کا جنوبی ایران میں فضائی حملہ، سینٹکام نے تصدیق کر دی

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی ایران میں فضائی حملے کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی فوجیوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کی گئیں۔

سینٹکام کے ترجمان نیوی کیپٹن ٹم ہاکنز کے مطابق امریکی فورسز نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں ایرانی فورسز کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں اور میزائل لانچ سائٹس کی موجودگی کا خدشہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہلکاروں کے دفاع کو یقینی بنا رہی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز جنوبی ایران کے شہر بندر عباس اور آبنائے ہرمز کے قریبی ساحلی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر کسی بڑے نقصان یا جانی خسارے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 7 اپریل سے جنگ بندی برقرار ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران چھوٹے پیمانے پر بعض حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں تاہم اب تک کسی فریق نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی نہیں کی۔

دوسری جانب تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی پیشرفت جاری ہے اگرچہ اسے تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *