Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کا نیا نظام متعارف

پنجاب حکومت نے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی حاصل کرنے کا عمل مزید آسان اور شفاف بنانے کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اب اپنے بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرکے آسانی سے رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔

پاور ڈویژن کے مطابق یہ سہولت خاص طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور کم آمدن والے خاندانوں کیلئے فراہم کی گئی ہے تاکہ اصل حق داروں کو براہِ راست ریلیف مل سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرکے آفیشل پورٹل پر جانا ہوگا، جہاں 14 ہندسوں کا ریفرنس نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) کے ذریعے تصدیقی عمل مکمل کیا جا سکے گا۔

حکومت نے ان افراد کی سہولت کیلئے بھی انتظامات کیے ہیں جو اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے یا ٹیکنالوجی سے واقف نہیں۔ اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور یونین کونسل کی سطح پر خصوصی ڈیجیٹل ڈیسک اور ہیلپ کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

حکام نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کے بل پر درج نام اور شناختی کارڈ کی معلومات میں مطابقت یقینی بنائیں تاکہ سبسڈی کے حصول میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

مزید برآں، اگر کوئی صارف کیو آر کوڈ اسکین نہ کر سکے تو وہ حکومت کے کراس سبسڈی پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر بھی اپنی معلومات درج کرکے رجسٹریشن مکمل کر سکتا ہے۔

حکومت کے مطابق اس نظام کا مقصد سبسڈی کی تقسیم میں شفافیت لانا اور غیر مستحق افراد کے بجائے اصل ضرورت مند خاندانوں تک ریلیف پہنچانا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *