Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑکشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑکشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کندھ کوٹ کے شہید فوجی اہلکار محبت علی میرانی کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا


کندھ کوٹ(نامہ نگار) کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک بم دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکار کندھ کوٹ کے رہائشی محبت علی میرانی کی نمازِ جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ مسرور احمد بجارانی، پاک فوج کے افسران، مختلف محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت گاؤں والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے شہید محبت علی میرانی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ فضا “پاک فوج زندہ باد” اور “شہید کو سلام” کے نعروں سے گونج اٹھی۔
شرکاء نے شہید کی قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے یہ بہادر سپاہی قوم کے اصل ہیرو ہیں، جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بعد ازاں شہید محبت علی میرانی کی میت کو ان کے آبائی گاؤں بگن قمبرانی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔آخر میں شہید کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *