Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیمری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقتھانہ کبل کے قریب خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں،اکرام الدینجشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی،وزیراعلیٰ بلوچستانکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمی

ممکنہ مذاکرات کی امیدیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی نیچے آ گئیں


عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق بڑھتی ہوئی امیدیں بتائی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی تجارتی منڈیوں میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیل کی قیمتوں میں واضح دباؤ دیکھا گیا اور برینٹ خام تیل تقریباً 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل تک آگیا۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 5.2 فیصد کمی کے ساتھ 91.57 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور امریکا و ایران کے درمیان کسی ممکنہ سمجھوتے کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے جس کے باعث عالمی سطح پر سپلائی خدشات کچھ حد تک کم ہوئے ہیں۔

تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے فوری طور پر طے پانے کے امکانات زیادہ نہیں ہیں اور ان کی جانب سے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی ڈیل میں جلد بازی سے گریز کیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *