Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گلو شہر روڈ پر فائرنگ، پشتونخوا میپ سبی کے ضلعی صدر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک زخمیکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالگلو شہر روڈ پر فائرنگ، پشتونخوا میپ سبی کے ضلعی صدر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک زخمیکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعال

سب ڈویژن اولڈ سکھر کے باہر ہائیڈرو یونین مزدوروں کا درد بھرا احتجاج تھکے ہارے محنت کش انصاف کے منتظر


سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)شالیمار پر واقع سب ڈویژن اولڈ سکھر کے دفتر کے سامنے اس وقت ایک دردناک منظر دیکھنے میں آیا جب ہائیڈرو یونین گھوٹکی سرکل کے محنت کش اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج بن گئے مزدوروں نے دفتر کی تالا بندی کر کے کام چھوڑ ہڑتال کی اور دفتر کے باہر بیٹھ کر اپنے دکھ درد سناتے رہے۔ تھکے چہروں،نم آنکھوں اور پریشان حال مزدوروں کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل ناانصافیوں، جبری ڈیوٹیوں اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔احتجاج کی قیادت جاوید احمد عباسی، عقیل احمد دایو،عبدالخالق ساوند اور عابد گوپانگ کر رہے تھے جبکہ بڑی تعداد میں مزدور ان کے شانہ بشانہ موجود رہےمظاہرین نے کہا کہ آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی کے بجائے ان سے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام لیا جا رہا ہے،جس سے ان کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں مزدوروں کا کہنا تھا کہ مسلسل ڈیوٹیوں کے باعث نہ وہ اپنے بچوں کو وقت دے پا رہے ہیں اور نہ ہی سکون کی نیند نصیب ہو رہی ہےمظاہرین نے افسردہ لہجے میں بتایا کہ وہ بجلی کی بحالی اور عوامی خدمت کے لیے دن رات میدان میں رہتے ہیں مگر افسوس کہ انہی محنت کشوں کے ساتھ ناانصافی اور سخت رویہ اختیار کیا جا رہا ہےانہوں نے الزام عائد کیا کہ اے سی گھوٹکی سرکل کی جانب سے ان کے مسائل سننے کے بجائے مزید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔سب ڈویژن اولڈ سکھر کے دفتر کے باہر بیٹھے مزدوروں نے “ہمیں انصاف دو”،“جبری ڈیوٹی نامنظور” اور “مزدور دشمن پالیسی ختم کرو” کے نعرے لگائےفضا مزدوروں کی آہوں اور احتجاجی نعروں سے گونجتی رہی جبکہ کئی مزدور شدید ذہنی دباؤ کے باعث انتہائی دل گرفتہ دکھائی دیےہائیڈرو یونین رہنماؤں نے دوٹوک اعلان کیا کہ جب تک ان کےجائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج اور کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ محنت کشوں کے ساتھ انصاف کیا جائے کیونکہ یہی مزدور سخت گرمی بارش اور مشکل حالات میں عوام کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *