Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالدور دراز علاقوں کے عوام کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بخت محمد کاکڑکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالدور دراز علاقوں کے عوام کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بخت محمد کاکڑ

ہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاء

حب(نمائندہ خصوصی)

ہنگامی حالات میں اور خاص طور پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی ریسکیو سینٹر 1122 کی خدمات قابل تحسین ہیں لسبیلہ ڈویژن کی انتظامیہ ریسکیو ادارے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریگی۔ کمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء

تفصیلات کے مطابق:

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا ہیکہ ہنگامی حالات میں اور خاص طور پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی ریسکیو سینٹر 1122 کی خدمات قابل تحسین ہیں لسبیلہ ڈویژن کی انتظامیہ ریسکیو ادارے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کریگی یہ بات انہوں نے پیر کے روز کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے حب کیمپ آفس میں ایمرجنسی ریسکیو سینٹر ملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کمشنر لسبیلہ نے کوسٹل ہائیوے اور آر سی ڈی شاہراہ ہر آتشزدگی کے واقعات میں ریسکیو 1122 ملازمین کے فائرفائنٹنگ آلات کی عدم سہولیات اور ریسکیو ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے کہا کہ لسبیلہ ڈویژن کے طول و عرض میں انسانی جانیں بچانے والے سب سے بڑے ہنگامی ادارے MERC ریسکیو 1122 کےمسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ٹیکنیکل ہیومین ریسورس کو جدید سہولیات فراہم کی جائینگی کمشنر لسبیلہ ڈویژن کو مرک ایمرجنسی ریسکیو سینٹر کے مانیٹرنگ افسیر نے بریفنگ میں بتایا کہ ادارے کے 128 ریسکیو ملازمین گزشتہ تین مہینوں سے تنخوایوں کے بمنتظر ہیں کوسٹل ہائیوے اور آرسی ڈی ہائیوے پر مرک ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز میں تعینات ڈرائیورز، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز، فائر ریسکیورز اور کنٹرول روم آپریٹرز سال 2019 سے پروجیکٹ کی بنیاد پر اپنے فرائض انجام دیتے رہےہیں۔نومبر 2025 میں پراجیکٹ کی معیادمکمل ہوتے ہی ہیلتھ ڈییارٹمنٹ نےانڈریکنگ لیاگزشتہ 8 سالوں کے دوران ریسکیو ملازمین نے ہزاروں روڈ ایکسیڈنٹس، دل کے دوروں زچگی کے کیسز، آتشزدگی اور قدرتی آفات میں اپنی جان پر کھیل کر ہزاروں قیمتی جانیں بچائی ہیں کمشنر لسبیلہ کو مانیٹرنگ افسر نے بتایا کہ جب ہم بھرتی ہوئے تھے تو ہم جوان تھے،آج ہماری زیادہ تر عمر40 سال سے تجاوز کر چکی ہے اور اب ہمیں کسی اور سرکاری محکمے میں اپلائی کرنے کا موقع بھی نہیں مل رہا ہم نے اپنی جوانی اپنی صحت اور اپنا وقت اس ادارے صوبے کے لوگوں کی خدمت کو دیا اب حکومت ہمارا مستقبل محفوظ بنائے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کوسٹل ہائیوے اور کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ پر ہنگامی ریسکیو سروسز فراہم کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کو کوآرڈینیشن میٹنگ کیلئے فوری طور پر لسبیلہ طلب کرلیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *