Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالدور دراز علاقوں کے عوام کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بخت محمد کاکڑکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالدور دراز علاقوں کے عوام کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بخت محمد کاکڑ

بلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زور

رپورٹ: سمیرا راجپوت

محکمہ سیاحت حکومتِ بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلوچستان کے سیاحتی امکانات، ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات، خواتین کی سیاحت کے شعبے میں شرکت، کمیونٹی بیسڈ ٹورازم اور پاکستان ایران ثقافتی و سیاحتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

تقریب میں محکمہ سیاحت، ثقافت، سماجی بہبود، میڈیا، سیاحت سے وابستہ افراد اور دیگر متعلقہ شعبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈائریکٹر ٹورازم گُہرام بخشئی بلوچ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

بلوچستان کے سیاحتی امکانات پر خصوصی گفتگو

تقریب میں ریڈیو پاکستان کی اسٹیشن ڈائریکٹر محترمہ سدرا خان نے ”بلوچستان کے سیاحتی امکانات“ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بلوچستان کے متنوع قدرتی مناظر، تاریخی مقامات، ثقافتی ورثے اور سیاحت کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان کی جانب سے تیار کردہ خوجک ٹنل کی تاریخ پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی، جبکہ بلوچستان کی خوبصورتی اور مختلف سیاحتی مقامات پر مبنی بصری مواد بھی شرکاء کو دکھایا گیا۔

سیاحت میں خواتین کا کردار

تقریب میں ”خواتین اور سیاحت: قیادت، کاروبار اور معاشی خودمختاری“ کے موضوع پر خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی۔

نشست میں ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری، بانی و ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اسٹڈیز اینڈ پریکٹسز (IDSP) نے شرکت کی۔

گفتگو کے دوران سیاحت کے شعبے میں خواتین کی قیادت، کاروباری سرگرمیوں، معاشی مواقع اور مقامی سطح پر خواتین کی مؤثر شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

بلوچستان میں سیاحت کے مواقع پر پینل ڈسکشن

تقریب کا ایک اہم حصہ ”بلوچستان میں سیاحت کے مواقع“ کے عنوان سے ایک گھنٹے پر مشتمل پینل ڈسکشن تھا، جس کی میزبانی لبرین بلوچ نے کی۔

پینل میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد بلوچ، کلچر ایکسپرٹ؛ رابعہ نذر، ٹور آپریٹر و مالک چار ڈکھر؛ رُزینہ خلجی، ڈائریکٹر کوئٹہ فاؤنڈیشن؛ اور قادر لقمان، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے شرکت کی۔

پینل ڈسکشن میں ایڈونچر ٹورازم، ثقافتی سیاحت اور کمیونٹی بیسڈ ٹورازم کے فروغ، مقامی آبادی کی شمولیت اور بلوچستان کے مختلف سیاحتی مقامات کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی و سیاحتی روابط

تقریب میں سید ابوالحسن امیری/میری، ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ایران نے خصوصی شرکت کی اور بطور چیف گیسٹ تقریب میں شرکت کی۔

ان کی شرکت نے عالمی یومِ سیاحت کی تقریب کو علاقائی اور ثقافتی حوالے سے بھی اہمیت دی۔ اس موقع پر پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی روابط، عوامی سطح پر رابطوں اور سیاحتی تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا گیا۔

بلوچستان کے جغرافیائی محلِ وقوع اور ثقافتی تنوع کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و سیاحتی روابط کو مزید فروغ دینے کی گنجائش پر بھی توجہ دی گئی۔

”رنگِ بلوچستان“ ثقافتی پروگرام

تقریب کے اختتام پر ”رنگِ بلوچستان“ کے عنوان سے خصوصی ثقافتی و موسیقی پروگرام پیش کیا گیا، جس میں بلوچستان کی روایتی ثقافت اور موسیقی کے رنگ نمایاں کیے گئے۔

اس موقع پر شرکاء اور پروگرام میں تعاون کرنے والے افراد میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

بلوچستان میں سیاحت کے فروغ کی ضرورت

عالمی یومِ سیاحت کی تقریب نے ایک بار پھر بلوچستان کے وسیع سیاحتی امکانات کو اجاگر کیا۔ صوبے کے پہاڑی سلسلے، ساحلی پٹی، صحرائی علاقے، تاریخی و آثارِ قدیمہ کے مقامات اور متنوع ثقافتی روایات سیاحت کے لیے نمایاں مواقع رکھتے ہیں۔

تقریب میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ذمہ دار اور پائیدار سیاحت کے فروغ کے لیے مقامی آبادی، خواتین، نوجوانوں، نجی شعبے، میڈیا اور متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے۔

عالمی یومِ سیاحت 2026 کی یہ تقریب بلوچستان کے قدرتی حسن، ثقافتی ورثے اور سیاحتی امکانات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی و سیاحتی روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی ایک اہم سرگرمی ثابت ہوئی۔

رپورٹ: سمیرا راجپوت
کوئٹہ، بلوچستان

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *