Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گلو شہر روڈ پر فائرنگ، پشتونخوا میپ سبی کے ضلعی صدر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک زخمیکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالگلو شہر روڈ پر فائرنگ، پشتونخوا میپ سبی کے ضلعی صدر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک زخمیکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعال

نوید عالم نے بطور ایس ایس پی پشین عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا


پشین(نامہ نگار)پشین میں پاکستان پولیس سروس (PSP) کے افسر نوید عالم نے بطور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پشین اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ایس ایس پی نوید عالم نے پولیس لائن پشین، مختلف برانچز اور اپنے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات، نفری، گشت، جرائم کی روک تھام اور جاری پولیس کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ایس ایس پی پشین نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں اور قانون کی بالادستی کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ کلچر میں بہتری، عوامی شکایات کے فوری ازالے، میرٹ اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پشین پولیس عوام کے تعاون سے امن و امان کے قیام، منشیات، جرائم اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ ایس ایس پی نوید عالم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو شفاف، ذمہ دار اور عوام دوست پولیسنگ کی فراہمی کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *