Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالدور دراز علاقوں کے عوام کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بخت محمد کاکڑکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالدور دراز علاقوں کے عوام کو بھی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، بخت محمد کاکڑ

سرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعال

بلوچستان اسمبلی میں سرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کے معاملے پر تقریبا ایک ماہ قبل تحقیقات کے لیے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کے اعلان کے باوجود تاحال کمیٹی کے دیگر ارکان کا انتخاب نہیں ہوسکا، جس کے باعث معاملے پر عملی پیش رفت نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسمبلی اجلاس کے دوران سرکاری ملازمتوں میں مبینہ خرید و فروخت کے الزامات پر سخت مقف اختیار کیا تھا، جس کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے محکمہ جنگلات کی بھرتیوں سمیت دیگر سرکاری بھرتیوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ذرائع نے یو این اے کو بتایا کہ تاحال اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے دفتر سے کمیٹی کے حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا، جبکہ کمیٹی کے باقی ارکان کا انتخاب بھی مکمل نہیں ہوسکا، جس کے باعث کمیٹی عملی طور پر فعال نہیں ہو پائی۔واضح رہے کہ محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور ملازمتوں کی خرید و فروخت کے الزامات پر حکومت کی جانب سے تحقیقات کا حکم بھی دیا جاچکا ہے۔ وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بعد ازاں سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت روکنے اور میرٹ یقینی بنانے کے لیے انتظامی سیکرٹریز سے حلف بھی لیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل اور تحقیقات میں تاخیر کے باعث سرکاری ملازمتوں کے حصول کے منتظر نوجوانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق نوجوان اس معاملے کی شفاف تحقیقات، حقائق سامنے آنے اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے منتظر ہیں۔عوامی و نوجوان حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمیٹی کو فوری طور پر مکمل اور فعال کیا جائے، سرکاری ملازمتوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی غیر جانب دارانہ تحقیقات مکمل کرکے ذمہ دار افراد کا تعین کیا جائے۔دوسری جانب حکومت یا اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے کو مبینہ طور پر رفع دفع کرنے کے الزام کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *