Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوال

سکھر اسمال ٹریڈرز کی افواج پاکستان سے اظہارِ تشکر کے لیے ریلی کا انعقاد


سکھر( رپورٹ اسلم سومرو) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں معرکہ حق کے موقع پرافواج پاکستان سے اظہار تشکر کیلئے سکھر اسمال ٹریڈرز، سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے گولڈ سینٹر آفس صرافہ بازار سے ریلی نیکالی گئی۔ جس میں سکھر اسمال ٹریڈرز، ایس ڈی اے رہنماﺅں حاجی غلام شبیر بھٹو،محمد عامر فاروقی، عبدالقادر شیوانی،خورشید میرانی، آغا طاہر مغل، بابو فاروقی، شہزادو بھٹو،بابو مہر، عدنان اعظم خان،ڈاکٹر سعید اعوان، سید عمیر شاہ، جمیل سومرو،محمد عرفان، عارف بھٹی، محمد فیصل، الیاس میمن، کیلاش، راشد صدیقی،عدنان انصاری،امان اللہ بھٹی،عبدالستار نوناری،سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جو پاک فوج زندہ پاکستان پائندہ باد، ہماری جان ہماری شان افواج پاکستان کے بلند شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر، ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ آج ہم افواج پاکستان کی ہمت، بہادری اور جوانمردی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن بھارت کو عبرتناک شکست دے کر وطن عزیز پاکستان کا دفاع ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنادیا۔ہماری بہادر افواج نے جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو ایسا سبق سیکھایا جسے وہ صدیوں تک یاد رکھیں گے۔ہمارے شاہینوں، پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے گھر میں گھس کر جارحیت کا بھرپور منہ توڑ جواب دیکر دنیا پر یہ ثابت کیا کہ کوئی کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے۔ افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستانی فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے۔ جووطن عزیز کی حفاظت، بقائ، سلامتی کیلئے چاق و چوبند ہے اس کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی بھی طاقت وطن عزیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور تاجر برادری ملکی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر ملکی ترقی، خوشحالی ، سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *