Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہربرطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانمستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہربرطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس طلب، ججز ٹرانسفر سمیت دیگر امور زیرغور آئینگے

 

چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آئندہ جمعرات 14 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں ججز کے خلاف زیرالتوا شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سپریم جوڈیشل کونسل کے اس اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابقہ 6 ججز کا خط بھی زیرغور آئے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ٹرانسفر سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، جس کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بطور سربراہ جوڈیشل کمیشن ایک خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے ٹرانسفر کے معاملے پر انہیں ذاتی طور پر سنے جانے کی استدعا کی تھی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر کے معاملے پر فیصلہ کرنے سے قبل کمیشن کے اجلاس میں انہیں سنا جائے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کے لیےاجلاس بلانے کی مخالفت کی تھی، تاہم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے 5 ممبران کی ریکوزیشن پر یہ سپریم جوڈیشل کونسل کا گزشتہ اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *