Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرستپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہڈاکٹر ماہ نور ناصر مزید علاج کے لیے کلیولینڈ ہسپتال ابوظہبی منتقلبلوچستان کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ” شہید تیمور شاہ کاکڑ ” ایسا چراغ جو بجھ کر بھی روشن ہےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی جانب ایک اور قدم، حکومت سے فنڈز طلببچوں کے ساتھ زیادتی اور دیگر جرائم کے ہولناک اعداد و شمار جاری، پنجاب سرفہرست

دوسروں کے لیے جینا ہی اصل زندگی ہے

دوسروں کے لیے جینا ہی اصل زندگی ہے
تحریر: ایاز ہاشم بھٹو

زندگی ڈگریوں کے بغیر بھی گزاری جا سکتی ہے، ایک ہی لباس کو بار بار پہن کر بھی، اور دو روٹیوں کی بجائے ایک روٹی کھا کر بھی گزارا سکتا ہے مگر زندگی عزت، کامیابی اور محبت کے بغیر نہیں چل سکتی، یہ تین چیزیں انسانی زندگی کی بنیاد ہیں اور انہی کے گرد پوری زندگی گھومتی ہے،ہمیشہ ایسے شخص کو ترجیح دیں جو آپ کی عزت کرے، آپ سے سچی محبت رکھے، اور یہ عزت و محبت صرف سب کے سامنے ہی نہیں بلکہ تنہائی میں بھی قائم رکھے، وہ شخص جو آپ کی غیر موجودگی میں بھی آپ کا ذکر عزت اور محبت سے کرے اور آپ کی تذلیل نہ کرے، دراصل وہی آپ کا حقیقی ساتھی ہے، محبت ایک اعلیٰ جذبہ ہے اور عزت ایک انمول نعمت ہے، دنیا میں کوئی بڑا کام اکیلے ممکن نہیں ہوتا، کامیابی ہمیشہ اُن لوگوں کی محنت کا ثمر ہوتی ہے جو مل کر ایک خواب کو حقیقت میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں، کامیابی کا مطلب ہر انسان کے لیے مختلف ہے، کسی کے لیے دولت، کسی کے لیے گھر یا روزگار اور کسی کے لیے عزت و پہچان، میرے نزدیک سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ دنیا کے کسی کونے میں کوئی ایسا شخص ہو جسے آپ جانتے بھی نہ ہوں، مگر آپ کے کسی عمل سے اسے اتنا فائدہ پہنچا ہو کہ جب بھی آپ کا نام آئے تو اس کے دل سے آپ کے لیے دعا نکلے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں دولت اور شہرت کی کوئی حیثیت نہیں، صرف اخلاص اور نیک نیتی کام آتی ہے، اس مقام تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ خود کو بہتر بنائیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، علم حاصل کریں اور پھر اخلاص کے ساتھ دوسروں تک پہنچائیں جب آپ بے لوث ہو کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں تو یقیناً ایک دن کوئی ایسا شخص ملتا ہے جو کہے کہ آپ نے میری زندگی بدل دی یہی عمل نہ صرف دنیا میں کامیابی کی ضمانت ہے بلکہ آخرت میں بھی نجات کا سبب ہے۔ اس لیے زندگی اس طرح گزاریں کہ آپ کی موجودگی دوسروں کے لیے فائدہ مند ہو اور آپ کے اعمال کسی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں۔ اصل کامیابی اپنے لیے جینے میں نہیں، بلکہ دوسروں کی زندگی آسان بنانے میں ہے.

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *