Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگاعدالت کے باہر فائرنگ، لاڑکانہ کا رہائشی شخص زخمیتحریکِ صیہونیت، بیلفور اعلامیہ، عرب دنیا، برطانوی وعدہ خلافی اورتاریخ کا ایک سیاہ بابدنیا کی موجودہ صورت حال اور ہمبلوچستان میں بڑا فیصلہ، 30 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ​اسکول کے بستے میں ’ڈیجیٹل شعور‘ کا ہونا اب کیوں ضروری ہے؟پاکستان کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان27 ستمبر؛ کسی کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دینگے، خلا ف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا، آئی جی پنجابناکام ڈرون دراندازی کا سخت ردعمل، پاک فضائیہ کے افغانستان میں فضائی اور ڈرون حملےلانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہکے الیکٹرک ٹیرف میں 19 فیصد کمی برقرار، کراچی کے صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا

کوئٹہ: اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سول ڈیفنس کیشیر اور اے جی آفس افسر گرفتار، ایف آئی آر درج


اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کوئٹہ نے بدعنوانی کے خلاف ایک اہم اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے سول ڈیفنس کے کیشیر محمد کامران اور اے جی آفس کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسر عالم زیب زرکون کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو غیر قانونی طور پر سرکاری ملازمتوں میں تعینات کیا مزید برآں، ایک سال بعد ریکارڈ میں رد و بدل کرتے ہوئے ان افراد کی تنخواہوں کو جعلی منٹس کے ذریعے قانونی شکل دینے کی کوشش کی گئی، جو کہ سنگین بدعنوانی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اس کیس میں سابقہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس سمیت نو دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی بااثر شخصیت کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور بدعنوان عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ اس کرپشن نیٹ ورک کی مکمل جڑ تک پہنچا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *