Banner

ضلع کورنگی میں لاقانونیت کا راج غیر قانونی بچت بازاروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

Share

Share This Post

or copy the link


کراچی رپورٹ
محمد عُبيــــدالله میرانی

کراچی کا ضلع کورنگی اس وقت سنگین انتظامی بحران اور لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے جہاں بااثر ٹکا مافیا نے سرکاری زمینوں شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کو اپنی جاگیر بنا لیا ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ضلع کورنگی میں قانونی طور پر صرف 26 ہفتہ وار بازاروں کی اجازت ہے لیکن زمین پر صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے حالیہ رپورٹس اور عدالتی کارروائیوں سے یہ سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ قانونی بازاروں کی آڑ میں پورے ضلع میں درجنوں غیر قانونی بازار سرگرم ہیں جن کا کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں لیکن ان سے حاصل ہونے والا بھتہ مبینہ طور پر متعلقہ افسران کی جیبوں میں جا رہا ہے انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کی ناک کے نیچے سروس روڈز کو ان غیر قانونی منڈیوں کے لیے نیلام کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ایم این ایز اور ایم پی ایز عوامی مسائل سے آنکھیں موند کر خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں شہریوں کا سوال ہے کہ کیا ٹاؤن چیئرمینز کو اپنے علاقوں میں فٹ پاتھوں کی کھلی نیلامی نظر نہیں آتی کیا یہ خاموشی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے مترادف نہیں سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شاہ فیصل کالونی عوامی کالونی لانڈھی اور کورنگی ڈھائی نمبر جیسے علاقوں میں غیر قانونی منڈیاں سجائی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے اور ہنگامی صورتحال میں ایمبولینسوں کو راستہ ملنا بھی محال ہو گیا ہے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مبینہ غیر قانونی اجازت ناموں این او سی کے اجراء نے پورے ضلع کو ایک بڑے ٹریفک جام میں بدل دیا ہے شہریوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان تجاوزات کی سرپرستی کرنے والے ٹاؤن افسران اور انتظامیہ کا کڑا محاسبہ کیا جائے اور کورنگی کی سڑکیں مافیا سے فوری طور پر واگزار کرائی جائیں۔ اگر انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام ان عوامی نمائندوں کے گھروں اور ڈی سی آفس کے باہر بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ضلع کورنگی میں لاقانونیت کا راج غیر قانونی بچت بازاروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us