Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستانچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستان

کراچی لانڈھی کی قسمت سے کھلواڑ

کراچی لانڈھی کی قسمت سے کھلواڑ
ٹاؤن چیئرمین واٹر بورڈ اور سالڈ ویسٹ کی مجرمانہ غفلت
بستیوں میں موت کا رقص
اور اربوں کے فنڈز ہضم

کراچی رپورٹ
تحریر،محمد عُبيــــدالله میرانی

کراچی لانڈھی کا علاقہ اس وقت سنگین انسانی المیے کے دہانے پر کھڑا ہے جہاں ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی غفلت اور سنگدلانہ خاموشی نے لاکھوں نفوس کو تعفن غلاظت اور بیماریوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اپریل 2026 کی حالیہ بارشوں نے ان تینوں اداروں کے کھوکھلے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جہاں انتظامیہ کی عدم توجہی شہریوں کے لیے وبالِ جان بن چکی ہے قائد آباد کی مرکزی شاہراہ سے لے کر شیر پاؤ بستی کی گلیوں تک ہر جگہ گندا پانی تالاب کی صورت اختیار کر چکا ہے واٹر بورڈ کی نااہلی اور ٹاؤن انتظامیہ کی عدم توجہی کا عالم یہ ہے کہ مظفر آباد اور لانڈھی نمبر 6 میں نالیاں مکمل بند ہونے سے گندگی اب گھروں کی بنیادوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ستم بالائے ستم یہ کہ خرم آباد اور فیوچر بستی میں پینے کے پانی کی لائنوں میں گٹر کا زہریلا پانی شامل ہونے سے ہیضہ اور تپِ محرقہ جیسی مہلک بیماریوں نے وبا کی شکل اختیار کر لی ہے باخبر ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں معصوم بچوں کی زندگیوں پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں لیکن متعلقہ اداروں کا عملہ دفاتر سے غائب ہے پورا علاقہ اس وقت کوڑے کرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے جو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹاؤن انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کچرے کے پہاڑوں سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کا سانس لینا محال کر دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے لیے مختص 329 ارب روپے کے خطیر بجٹ میں سے لانڈھی کے لیے جاری کردہ کروڑوں روپے کی رقم عوامی فلاح پر خرچ ہونے کے بجائے مبینہ طور پر افسر شاہی کی نذر ہو چکی ہے اندرونی ذرائع کے مطابق کاغذی کارروائیوں میں صفائی اور مرمت کے نام پر بھاری اخراجات دکھائے جا رہے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اس بدحالی اور اندھیروں کا فائدہ اٹھا کر جرائم پیشہ افراد نے پورے علاقے کو یرغمال بنا رکھا ہے جو ٹاؤن چیئرمین واٹر بورڈ اور سالڈ ویسٹ بورڈ کی غفلت اور عوام کے بنیادی حقوق کا منظم قتل عام ہے ذرائع کے مطابق شہریوں کی بارہا شکایات کے باوجود ان اداروں کے اعلیٰ افسران نے ایک بار بھی علاقے کا دورہ کرنا گوارا نہیں کیا عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام اداروں کے فنڈز کا فوری حسابی و فنی معائنہ کرایا جائے اور ان ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے عوام کی بقا کو داؤ پر لگا دیا ہے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *