Banner

کوئٹہ: بولان میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کی گرفتاری، دہشتگردوں کی سہولت کاری کے شواہد سامنے آگئے

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ: بولان میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کی گرفتاری، دہشتگردوں کی سہولت کاری کے شواہد سامنے آگئے

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سے گرفتار ہونے والی طالبہ کے خلاف دہشتگردوں کی معاونت اور سہولت کاری کے واضح شواہد ملے ہیں، جس کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ طالبہ کو قوانین کے مطابق انٹرنمنٹ و ڈٹینشن سینٹر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ حراست کے احکامات حکومت بلوچستان کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے۔

بابر یوسفزئی کے مطابق اہلِ خانہ کو بھی قانونی تقاضوں کے تحت حراست سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اور تمام کارروائی مکمل طور پر قانون اور ایس او پیز کے مطابق کی جا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاملہ مکمل طور پر قانونی دائرہ کار میں ہینڈل کیا جا رہا ہے، لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔

کوئٹہ: بولان میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کی گرفتاری، دہشتگردوں کی سہولت کاری کے شواہد سامنے آگئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us