Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمیساؤتھ ایشین فیسٹول بخیر و خوبی جاری و ساریپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمی

ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی اس تک برقرار رہے گی جبتک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں ہوجاتا؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے اور یہ ماضی، بالخصوص اوباما دور کے معاہدے سے زیادہ بہتر ہوگا۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایران سے مذاکرات کسی دباؤ کے تحت نہیں کر رہے، بلکہ یہ امریکی مفاد میں ایک مضبوط اور مؤثر معاہدہ ہوگا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق دو ہفتوں کی جنگ بندی بدھ کی شام ختم ہو جائے گی، تاہم امید ہے کہ اس سے قبل یا اس کے فوراً بعد ایران کے ساتھ پیش رفت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقررہ وقت تک معاہدہ نہ ہوا تو جنگ بندی میں توسیع کے امکانات بہت کم ہیں۔
بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے بتایا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔
انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر جنگ بندی کے اختتام تک معاہدہ نہ ہو سکا تو صورتحال دوبارہ کشیدہ ہو سکتی ہے اور ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے مجوزہ معاہدے کو 2015 کے عالمی جوہری معاہدے سے زیادہ مؤثر اور کامیاب قرار دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *