Banner

سیکیورٹی اداروں کی کارروائی؛ بھارتی ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے والے 3 افراد گرفتار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے مبینہ جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے، جنہیں خفیہ معلومات کے حصول کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

تحقیقات کے دوران ملزمان نے اہم انکشافات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین اور مالی فوائد کا لالچ دے کر حساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ادائیگیاں ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کی جاتی رہیں، جبکہ وہ بھارتی ایجنسی سے منسلک خواتین کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی مکمل کی گئی اور انہیں سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ہنی ٹریپ اور مالی لالچ جیسے حربوں کے ذریعے عام شہریوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا رابطے کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

سیکیورٹی اداروں کی کارروائی؛ بھارتی ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے والے 3 افراد گرفتار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/dailysah/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481