Banner

دنیا کا بہترین نہری نظام اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دنیا کا بہترین نہری نظام اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ
تحریر۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
سر گنگا رام سنگھ جو ایک انجینر تھے اور جدید لاھور کے بانی تھے انگریز دور میں لاھور میں زیادہ تر جو تعمیرات ہوی وہ تمام سردار گنگا رام سنگھ نے تعمیر کی تھیں سردار گنگا رام سنگھ نے اپنی جاگیر کو پانی اور بجلی فراہم کرنے کے لیے رینالہ کے مقام پر 1925 میں ایک بجلی گھر تعمیر کیا جو آج بھی کام کر رھا ھے انگریز دور حکومت میں پاکستان کے اندر دنیا بھر کا سب سے بڑا نہری نظام بنایا گیا تھا تاکہ پنجاب اور سندھ کی زرعی ضروریات کے لیے پانی کا بندوبست کیا جائے ۔۔۔
قیام پاکستان 1947 کے بعد بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ندی پور گوجرانوالہ میں نہر پر بجلی گھر بنایاگیا .اس کے بعد واپڈا نے اس پر کوئی بھی ایسا سستا بجلی گھر نہیں بنایا۔۔۔
ھو سکتا ھے کہ ایسے چھوٹے پراجیکٹ پر کمشن نہ ملتا ھو جس کی وجہ سے واپڈا احکام نے اس طرف توجہ ھی نہیں دی بلکہ کبھی تیل سے بجلی تو کبھی گیس سے بجلی یا پھر فرنس ائل سے مہنگی ترین بجلی بنانے کی طرف توجہ دینی شروع کی اور کئی مہنگے ترین بجلی کے منصوبہ بنائے جس سے کمشن تو بھاری ملا مگر عوام کو سستی بجلی کی بجائے مہنگی ترین بجلی فراھم کی ۔۔۔
مزے کی بات ھے کہ ندی پور گوجرانوالہ جہاں پہلے سے ھی ایک پانی سے بجلی پیدا کرنے والا بجلی گھر کام کر رھا تھا بجائے کہ اس طرح کے مختلف نہروں پر بجلی گھر بنائے جاتے ۔۔۔
سابقہ شہباز شریف حکومت نے 2013 میں ندی پور کے مقام پر 57 ارب روپے مالیت کا پراجیکٹ فرنس ائل سے چلنے والا مہنگا ترین بجلی گھر بنا دیا جس سے ملنے والی بجلی فی یونٹ 42 روپے ملنی تھی اس پراجیکٹ افتتاح 2014 میں ھوا مگر چند دن چلنے کے بعد ھی بند ھو گیا یوں قوم کے کروڑوں اربوں روپے ضائع ھو گئے ۔
اس پراجیکٹ کی الگ سے ایک کہانی ھے ۔۔۔
اگر ھمیں اپنے ملک اور قوم سے محبت ھوتی تو انہی پیسوں سے پاکستان کے نہری سسٹم پر ایسے ہزاروں بجلی گھر نہایت کم لاگت سے بنائے جا سکتے ہیں جو سستی بجلی چوبیس گھنٹے فراہم کرتے ہیں جو غریب کاشت کاروں کو مفت بجلی فراھم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کو لوڈشیڈنگ جیسے عذاب سے ہمیشہ کے لے نجات دلا سکتے ہیں۔۔۔
اور مہنگی بجلی کی وجہ سے جس مہنگائی کا جن نے پوری قوم کو اپنی قابو میں کر رکھا ھے اس جن کو بوتل میں بند کیا جاتا ۔۔۔۔۔۔
مگر اس ملک کے بارے سوچنے والے سو رھے ھیں اور لوٹنے والے مزے سے لوٹ رھے ھیں ۔۔
ذرا سوچیے۔۔۔تحریر ۔۔شہزاد بھٹہ

دنیا کا بہترین نہری نظام اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us