Banner

اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،پاکستان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی شدید مذمت کرتا ہے اور لبنانی حکومت و عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں جاری امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان نے لبنان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے جنگ بندی کا مکمل احترام اور اس کا مؤثر نفاذ ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری امن کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،پاکستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us