Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات؛ اہم شاہراہیں بند، امتحانات جزوی طور پر ملتوی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں امن مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث 9 اور 10 اپریل کو شہر کی متعدد اہم شاہراہیں مختلف اوقات میں بند رہیں گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جبکہ ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند رکھا جائے گا اور ریڈ زون میں عام شہریوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ جی ٹی روڈ، مارگلہ روڈ، فیصل ایونیو اور ایکسپریس وے سمیت مختلف راستوں کے مسافر متبادل روٹس استعمال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

دوسری جانب کنٹرولر امتحانات کے مطابق ریڈ زون میں واقع تین امتحانی مراکز میں پیپرز نہیں ہوں گے۔ جی 6/4 اور پرائم منسٹر اسٹاف کالونی جی 5 کے امتحانی مراکز پر امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ کا کہنا ہے کہ متاثرہ امتحانی مراکز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا، جبکہ دیگر تمام مراکز پر امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *