Banner

سندھ میں پیٹرول پر سبسڈی؛ 2800 افراد کو 56 لاکھ روپے جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پورے خطے میں موجودہ جنگی صورتحال کے باعث وفاقی حکومت کو مجبوری میں پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑی، جس سے عوام پر اضافی بوجھ آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ نے 35 ارب روپے کی سبسڈی جاری کی ہے، جس میں سب سے زیادہ ترجیح کسانوں کو دی گئی ہے۔ 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ کی بنیاد پر ادائیگی شروع ہو گئی ہے اور ان کا ڈیٹا صوبے کے پاس موجود ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر روزانہ کھلے ہیں، اور گزشتہ روز سے اب تک 15 ہزار سے زائد افراد نے اپنے کوائف جمع کروائے ہیں۔ 6.7 ملین لوگوں کو فی اکاؤنٹ 2 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جو پرائیویٹ بسوں میں بھی سبسڈی فراہم کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ نیول انٹلیجنس کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس میں 500 کلو گرام سے زائد آئس ضبط کی گئی، جس کی مالیت 5 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے بتایا کہ 15 ہزار موٹر سائیکل سواروں نے سبسڈی کے لیے درخواستیں دی ہیں، اور 2800 افراد کو اکاؤنٹ میں پیسے جاری کر دیے گئے ہیں۔ سندھ میں 30 سے 35 لاکھ موٹر سائیکل اصل مالکان کے نام پر رجسٹر ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جیکب آباد میں چرس، شکار پور میں چرس اور فارچونر گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ پاک نیوی کے تعاون سے بڑی کارروائی ہوئی، جس میں 500 کلو آئس پکڑی گئی اور ایک سے دو ارب روپے مالیت کی شراب بھی ضبط ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فری ہے، ٹرانسپورٹ ٹیمیں فعال ہیں اور تاجر برادری سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ لاکھوں مزدور شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس میں کام کر رہے ہیں۔ سب سے زیادہ ٹیکس کراچی شہر سے جمع ہوتا ہے۔ اگر تاجر راضی ہوں تو حکومت کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سندھ میں پیٹرول پر سبسڈی؛ 2800 افراد کو 56 لاکھ روپے جاری

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us