Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

دوستی پر مفاد بھاری: شمالی کوریا کا ایران سے فاصلہ، امریکا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا اشارہ

سیول/پیانگ یانگ (ویب ڈیسک): جنوبی کوریا کے انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے دیرینہ اتحادی ایران سے بتدریج فاصلہ اختیار کر رہا ہے، تاکہ امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، سیول کی نیشنل انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس) کا کہنا ہے کہ فروری کے آخر میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد سے اب تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ شمالی کوریا نے ایران کو اسلحہ یا فوجی سازوسامان فراہم کیا ہو۔

جنوبی کوریا کے رکن پارلیمنٹ پارک سن وون کے مطابق، پیانگ یانگ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع سے خود کو الگ رکھتے ہوئے امریکا کے ساتھ تعلقات میں نئی شروعات کا خواہاں ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا کی محتاط سفارتی پالیسی اس کے بیانات سے بھی واضح ہے۔ جہاں چین اور روس ایران کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں، وہیں شمالی کوریا نے اب تک صرف محدود اور محتاط ردعمل دیا ہے۔ اگرچہ اس نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو غیر قانونی قرار دیا، تاہم ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر معمولی خاموشی اختیار کی گئی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ حکمت عملی جان بوجھ کر اپنائی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے بہتر ماحول بنایا جا سکے۔

دوسری جانب، شمالی کوریا کی داخلی سیاست میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کم جونگ اُن اپنی کم عمر بیٹی ’جو اے‘ کو مستقبل کی قیادت کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اس کی عسکری نوعیت کی تصاویر جاری کی گئیں، جنہیں اسے ایک مضبوط رہنما کے طور پر پیش کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ کو جانشینی کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جاتا تھا، تاہم اب توجہ بیٹی کی جانب منتقل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

ادھر جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات میں بھی غیر متوقع نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے حالیہ ڈرون واقعے پر معذرت کی، جسے شمالی کوریا نے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

مبصرین کے مطابق یہ تمام پیش رفتیں اس بات کا اشارہ ہیں کہ بدلتے عالمی حالات میں شمالی کوریا اپنی خارجہ اور داخلی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں لا رہا ہے، جو مستقبل میں خطے کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *