Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

پاکستان میں شمسی توانائی کا فروغ توانائی تحفظ کی مضبوط ڈھال بن گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان میں شمسی توانائی کے تیزی سے فروغ نے ملک کو توانائی بحران سے نمٹنے میں نمایاں مدد فراہم کی ہے، جس کے باعث حالیہ عالمی کشیدگی کے باوجود توانائی کے شعبے میں استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تیل و گیس کی بڑھتی قیمتوں نے معیشتوں کو شدید متاثر کیا ہے، تاہم پاکستان جنوبی ایشیا میں ایک منفرد مثال کے طور پر سامنے آیا ہے جو ان اثرات سے بڑی حد تک محفوظ رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران ملک میں شمسی توانائی کے منصوبوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، اور اب اندازاً 25 فیصد بجلی سولر ذرائع سے حاصل کی جا رہی ہے۔ اس پیش رفت نے آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات کو بھی کم کر دیا ہے۔

شمسی توانائی کے اس پھیلاؤ کو “خاموش انقلاب” قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 2020 کے بعد توانائی درآمدات میں 12 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کی، جبکہ رواں سال کے اختتام تک مزید 6.3 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق قابل تجدید توانائی کی جانب یہ تیز رفتار منتقلی نہ صرف توانائی کے شعبے میں خود کفالت کو فروغ دے رہی ہے بلکہ ملک کی معاشی بہتری اور طویل مدتی استحکام کے لیے بھی مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *