Banner

ڈی سی او ریلوے سکھر محسن سیال کا روہڑی اوررحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کا دورہ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) ڈی سی او ریلوے سکھرمحسن سیال نے روہڑی اور رحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کا ہنگامی دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے اسٹیشن کی مختلف برانچز کا تفصیلی معائنہ کیا اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران محسن سیال نے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی اور اسٹاف کو ہدایت کی کہ مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے سٹاف پر زور دیا کہ مسافروں کے ساتھ خوش اسلوبی اور شائستگی سے پیش آئیں تاکہ محکمہ ریلوے کا وقار مزید بلند ہو۔ڈی سی او ریلوے نے اس موقع پر سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے حوالے سے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بغیر ٹکٹ یا پلیٹ فارم ٹکٹ کے داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسافروں کی حفاظت اور سہولت کے پیش نظر قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، اور ہر شخص کو اسٹیشن میں داخلے کے وقت درست ٹکٹ یا پلیٹ فارم ٹکٹ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ طارق گوندل، محمد اشفاق، مقبول احمد چوہدری، ندیم پاشا اور ہیڈ ٹی سی آر اصفر لاشاری بھی موجود تھے۔ محسن سیال نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائضِ منصبی ایمانداری سے سرانجام دیں اور مسافروں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔

ڈی سی او ریلوے سکھر محسن سیال کا روہڑی اوررحیم یار خان ریلوے اسٹیشن کا دورہ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us