Banner

لیپ ٹاپ سکیم کا جلد آغاز کیا جائیگا،میاں ہمایون شاہ کاکاخیل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چارسدہ میاں ہمایون شاہ کاکاخیل نے کہا کہ چارسدہ کے نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ سکیم کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں لیپ ٹاپ طالب علموں میں تقسیم کریں گے، انہوں نے کہا کہ ان کی خصوصی کاوشوں سے یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے، جس سے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر ائیں گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چارسدہ میاں ہمایون شاہ کاکاخیل نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ باچا خان یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور طلبہ کی فلاح و بہبود پاکستان مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

لیپ ٹاپ سکیم کا جلد آغاز کیا جائیگا،میاں ہمایون شاہ کاکاخیل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us