Banner

جے یو آئی ضلع اوستا محمد کا اجلاس، مہنگائی اور عوامی مسائل پر تشویش کا اظہار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) جمیعت علماء اسلام ضلع اوستا محمد کی مجلس عاملہ اور تمام تحصیلوں کے امراء و نظماء کا ایک اہم مشترکہ اجلاس ضلعی امیر صوفی خاوند بخش چنہ کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جبکہ اجلاس کی باقاعدہ کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری میر نعیم خان عمرانی نے چلائی۔اجلاس میں تنظیمی صورتحال، پارٹی کی فعالیت، آئندہ کے لائحہ عمل، اور درپیش قومی و عوامی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جماعتی نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنایا جائے اور نچلی سطح تک تنظیم کو فعال کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر صوفی خاوند بخش چنہ اور جنرل سیکرٹری میر نعیم خان عمرانی نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام ہمیشہ سے مظلوم عوام کی آواز رہی ہے اور موجودہ حالات میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ روزمرہ استعمال کی ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کا براہ راست بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمیعت علماء اسلام عوامی نمائندہ جماعت ہے جو ہمیشہ قومی و ملکی مفادات کو ترجیح دیتی آئی ہےجماعت نے ہر دور میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جمیعت علماء اسلام ضلع اوستا محمد کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔۔۔

جے یو آئی ضلع اوستا محمد کا اجلاس، مہنگائی اور عوامی مسائل پر تشویش کا اظہار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us