Banner

ایک معصوم طالب علم کی تھانے میں مبینہ تشدد سے ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے، سردار منظور کاکڑ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سردار منظور احمد خان کاکڑ صدر آل کاکڑ قبائل فیڈریشن سیکرٹری جنرل بلوچستان یوتھ فرنٹ ممتاز قبائلی سیاسی و سماجی رہنما سندھ بلوچستان نے پنجاب میں کرم ایجنسی (صدہ) سے تعلق رکھنے والے سیکنڈ ایئر کے طالب علم کی مبینہ طور پر تھانے میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا پنجاب پولیس کی بربریت اور سفاکیت کی وجہ سے ایک معصوم بے گناہ طالب علم اپنی جان کی بازی ہار گیا انہوں نے کہا پنجاب میں عرصہ دراز سے پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بر تا جا رہا ہے ان پر کاروبار اور روزگار کے دروازے بند کر کے ان کا عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے ان کی دکانوں پر ائے روز چھاپے جرمانے روز کا معمول ہیں سردار منظور احمد خان کاکڑ نے کہا پنجاب حکومت کا کردار ایک خاموش تماشائی کا ہے ان کا رویہ اس بات کی غمازی کرتا ہے اب وہ کھلی پشتون دشمنی پر اتر ائے ہیں انہوں نے کہا ایک منظم سازش کے تحت پنجاب میں اباد پشتونوں کو بلا وجہ ہراساں کیا جا رہا ہے اس عمل سے نفرت کی دیوار گہری ہو رہی ہے جس کے نتائج نہایت بھیانک ہوں گے سردار منظور احمد کاکڑ نے کہا پنجاب میں پشتونوں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھا جا رہا ہے جو ریاست اور ریاست کی چار اکائیوں کے لیے نیک شگون نہیں ہے یوں ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان صرف پنجاب کے لیے بنا ہے سردار منظور احمد کاکڑ نے کہا پشتونوں کے ساتھ پنجابیوں کا یہ رویہ اب ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اس ظلم و زیادتی کے خلاف ہر فورم پر اواز اٹھائی جائے گی اور پشتون متحد ہو کر ان تعصبانہ نظام و اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اس حوالے سے جلد ہی ایک لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

ایک معصوم طالب علم کی تھانے میں مبینہ تشدد سے ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے، سردار منظور کاکڑ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us