Banner
Daily Sahafat Quetta
November 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
آشیانہ قائد کے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ویلفیئر سوسائٹیبے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادققلات پولیس کی کارکردگی صفر ، شکایات کا انبارشہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، سجاد حسین رندچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہاوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالیگلگت بلتستان کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانآشیانہ قائد کے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں، ویلفیئر سوسائٹیبے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسردی میں گیس لوڈ شیڈنگ عوام کیساتھ زیادتی ہے،اسلم اچکزئیصحافیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام ناگزیر ہے،بلوچستان میڈیا فورمجامعہ بلوچستان ریٹائر اساتذہ کو واجباتِ کی عدم ادائیگی ظلم ہے، پروفیسر حلیم صادققلات پولیس کی کارکردگی صفر ، شکایات کا انبارشہید استاد محمد اکبر چھلگری کی قربانی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے، سجاد حسین رندچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہاوستہ محمد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایچ او حضور بخش جمالیگلگت بلتستان کی قربانیاں قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں، گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 8 بچے اور خاتون جاں بحق

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 26 مرد اور 21 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 25 مارچ سے جاری بارشوں کے نتیجے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصان ہوا، جبکہ 6 گھروں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔ زیادہ تر واقعات بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کی فراہمی کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، خصوصاً بنوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد مالی امداد دینے پر زور دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، جو منگل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور جاری کردہ ہدایات و الرٹس پر عمل کریں۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *