Banner

جے سالک کا “تنہا مارچ”، ہزاروں مسیحی خاندانوں کی بے دخلی کے خلاف آواز بلند

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد (اسپیشل رپورٹر) سابق وفاقی وزیر جے سالک نے 27 مارچ کو مسیحی کچی آبادیوں کے مکینوں کے حقوق کے لیے “تنہا مارچ” کیا، جسے انہوں نے تنہا نہیں بلکہ ہزاروں متاثرہ افراد کی اجتماعی آواز قرار دیا۔ یہ مارچ ان چار ہزار سے زائد خاندانوں اور بیس ہزار سے زائد رہائشیوں کی نمائندگی کرتا ہے جو اسلام آباد کی مختلف کچی آبادیوں میں مقیم ہیں اور حالیہ بے دخلی کے خدشات سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ مارچ کے دوران جے سالک نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر سے اپیل کی کہ مسیحی برادری کو بے گھر ہونے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کچی آبادیوں کو خالی کرانے کے اعلانات نے ہزاروں خاندانوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی بے دخلی ایک سنگین سماجی اور معاشی بحران کو جنم دے سکتی ہے، کیونکہ یہ افراد شہر میں صفائی، گھریلو خدمات اور دیگر اہم شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ بے گھری اور بے روزگاری نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ شہری نظام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
جے سالک نے کہا کہ اگرچہ حکومت کچھ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنا چاہتی ہے، تاہم انسانی ترقی کو مادی ترقی پر ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے اپنے مارچ کا آغاز جی-6 میں واقع اپنی رہائش گاہ سے کیا اور جی پی او اسلام آباد تک پیدل مارچ کیا، جس کا مقصد حکام کی توجہ اس اہم انسانی مسئلے کی جانب مبذول کرانا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے متاثرہ برادری اپنی آواز حکام تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن تاحال کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ ان کے مطابق یہ رویہ اقلیتی برادری میں مایوسی کو جنم دے رہا ہے اور یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ ان کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ “تنہا مارچ” دفعہ 144 کے احترام کے تحت ایک پُرامن اور علامتی احتجاج ہے، تاکہ قانون کی خلاف ورزی سے بچتے ہوئے اپنی آواز حکام تک پہنچائی جا سکے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے پر ہمدردانہ اور انسان دوست بنیادوں پر نظرِ ثانی کرے اور کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کے بجائے وہاں کے مکینوں کو قانونی تحفظ اور بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

جے سالک کا “تنہا مارچ”، ہزاروں مسیحی خاندانوں کی بے دخلی کے خلاف آواز بلند

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us