Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

پاکستانی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

کراچی: گزشتہ 24 دنوں میں کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو پورے سال 2025 کے برابر ہے۔ اس دوران تقریباً 8,313 کنٹینرز ہینڈل کیے گئے، جبکہ پچھلے سال پورے سال میں صرف 8,300 کنٹینرز کی ترسیل ہوئی تھی۔

پاکستان کے مختلف بندرگاہیں—کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ—بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں تاریخی اضافے کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق، خلیجِ عرب میں شپنگ رکاوٹوں کی وجہ سے دنیا کے کئی روٹس پاکستان کی بندرگاہوں کی جانب منتقل ہوئے، جس سے ٹرانس شپمنٹ میں تیزی آئی۔

ٹریڈ کرونیکلز کے مطابق، جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل نے 5,286، ہچیسن پورٹ نے 1,827 اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل نے 1,200 کنٹینرز کی ہینڈلنگ مکمل کی۔

عالمی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ نے پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کا مستقل مرکز بنانے کا سنہری موقع فراہم کیا ہے۔ مضبوط سیاسی و اقتصادی استحکام، قیادت کی حکمت عملی اور سی پیک کے جدید انفرااسٹرکچر نے پاکستان کو خطے میں تجارتی اور لاجسٹک مرکز کے طور پر مستحکم کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اب محفوظ اور مستحکم ملک کے طور پر بین الاقوامی سرمایہ کاری اور عالمی تجارت کے لیے پرکشش مقام بن گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *