Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہہرنائی میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، دو معصوم بچے جاں بحقکسٹم چیک پوسٹوں پر آٹے اور گندم کی گاڑیوں کو روکنا اور بھاری رشوت وصول کرنا بدترین کرپشن ہے ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹیکوئٹہ میں کمسن علی شاہ کے قتل کیس کا معمہ حل ہوگیافیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

جینز یا قوتِ ارادی کا کھیل: وزن کم کرنے کے پیچھے سائنس کیا ہے؟

’موٹے لوگ بس خود پر قابو پائیں‘، ’یہ تو صرف ذاتی ذمہ داری کا معاملہ ہے‘، ’بس کم کھائیں، سادہ سی تو بات ہے۔‘

یہ ان 1946 تبصروں میں سے چند ہیں جو گذشتہ سال وزن کم کرنے والے انجیکشنز پر میرے مضمون پر قارئین نے کیے۔

بہت سے لوگ، یہاں تک کہ طبی ماہرین بھی یہ تصور رکھتے ہیں کہ موٹاپا صرف قوت ارادی کا معاملہ ہے۔

برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور امریکہ کے لوگوں پر تحقیق کی گئی جو معروف طبی جریدے دی لانسٹ پر شائع ہوئی، اس کے مطابق 10 میں سے آٹھ لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف طرز زندگی تبدیل کرنے سے موٹاپے کو روکا جا سکتا ہے۔

لیکن بینی سریش، جو کہ ایک ماہر غذائیت ہیں اور 20 سال سے موٹے اور زیادہ وزن والے مریضوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں، وہ اس خیال سے متفق نہیں۔ ان کے خیال میں یہ تصویر کا ایک چھوٹا سا رخ ہے۔
وہ کہتی ہیں: ’میں اکثر ایسے مریضوں کو دیکھتی ہوں جو بہت پر عزم ہوتے ہیں، با علم ہوتے ہیں، اور مستقل کوشش کر رہے ہوتے ہیں، اس کے باوجود وزن کم کرنے میں انھیں مشکل کا سامنا رہتا ہے۔‘

وزن کم کرنے میں مدد کرنے والی کمپنی ویٹ واچرز کی میڈیکل ڈائیریکٹر ڈاکٹر کم بوئیڈ بھی یہی کہتی ہیں: ’قوت ارادی، خود پر قابو پانے جیسے الفاظ غلط ہیں۔ صدیوں تک لوگوں سے یہی کہا جاتا رہا کہ کم کھانے اور زیادہ حرکت کرنے سے وزن کم ہو گا لیکن موٹاپا اس سے کہیں پیچیدہ مسئلہ ہے۔‘

ان سے اور دیگر جن ماہرین سے میری بات ہوئی، ان کا یہی کہنا ہے کہ کسی فرد کے موٹا ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، کچھ تو ابھی تک بھی مکمل طور پر سمجھ نہیں آ سکیں، لیکن ایک بات واضح ہے کہ سب لوگوں کے موٹا ہونے کی کوئی واحد وجہ نہیں ہوتی۔

شیئر کریں: WhatsApp

roshanurdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *