Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گےسونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہاگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاںادبی سوسائٹی کی حلف برداری بلوچستان میڈیا فورم کا قیاممیڈم بتول بی بی مدر ٹریسا آف پاکستان ، تیس بیٹیاں ، ایک ماںجنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپ

سول و عسکری قیادت کا معیشت، توانائی اور سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ فیصلوں پر اتفاق

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں سول اور عسکری قیادت نے معاشی نظم و نسق، توانائی منصوبہ بندی، فوڈ سکیورٹی اور سکیورٹی پالیسیز کو ہم آہنگ رکھنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے اور معاشی و توانائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی علی پرویز ملک اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں عالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا اور مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے، توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشی نظم و نسق، توانائی منصوبہ بندی، خوراک کی سکیورٹی اور سکیورٹی پالیسیز کو مربوط اور ہم آہنگ رکھنا ضروری ہے تاکہ موجودہ چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

اجلاس میں عوام کو ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور کار شیئرنگ جیسے اقدامات اپنانے کی ترغیب دی گئی۔ وزیراعظم نے دوران اجلاس صدر مملکت کو خطے کی بدلتی صورتحال اور ممکنہ ثالثی معاملات سے بھی آگاہ کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *