Banner

سوشل میڈیا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سوشل میڈیا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سینئر قانون دان ایاز شوکت کو 5 سال کے لیے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

اتھارٹی کے دیگر ممبران میں سہیل اقبال بھٹی، عدنان خان، محمد سلمان ظفر، فہد ملک اور سعد علی شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین اور 5 ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جو 5 سال کی مدت کے لیے ہوگا۔

ایاز شوکت اس سے قبل بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ عید کے بعد بطور چیئرمین عہدہ سنبھالیں گے۔

اتھارٹی کے قیام کے بعد فیک یا غلط معلومات اور خبروں سے متاثرہ کوئی بھی شخص شکایت درج کرا سکے گا، جبکہ ادارے کو متعلقہ مواد بلاک کرانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی شکایت موصول ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر احکامات جاری کرے گی۔

سوشل میڈیا اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us