Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

قطر پر دوبارہ حملہ ہوا تو پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دیں گے، ٹرمپ کی ایران کو وارننگ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے قطر پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ ایک انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہے، اور امریکا کو اس پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے کا پیشگی علم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس مقام پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، تاہم ایران کو خبردار کیا کہ اگر اس نے قطر کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو امریکا انتہائی سخت ردعمل دے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کی ایل این جی تنصیبات پر حملے بلا جواز اور غیر منصفانہ ہیں، اور اگر ایسے حملے دوبارہ ہوئے تو امریکا ایسا جواب دے گا جس کی شدت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے قطر پر حملہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، جبکہ امریکا اس سطح کی تباہی سے بچنا چاہتا ہے کیونکہ اس کے ایران پر طویل المدتی اثرات مرتب ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *