Banner

عید کے بعد عمران خان رہائی تحریک؛ کارکنوں کو متحرک کرناپارٹی کیلیے مشکل ہوگیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں تنظیمی سطح پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب میں پہلے سے منتشر تنظیم کو دوبارہ فعال کرنا آسان نہیں، کیونکہ مرکزی قیادت کی ہدایات کے باوجود صوبائی عہدیداران غیر متحرک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر قانونی مسائل کے باعث منظرعام سے غائب ہیں، جبکہ لاہور کے صدر کی غیر فعالیت سے تنظیمی ڈھانچہ مزید کمزور ہو گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کارکن بھی گرفتاریوں اور چھاپوں کے باعث خوف کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے انہیں دوبارہ متحرک کرنا ایک مشکل مرحلہ بن چکا ہے۔

مزید یہ کہ ارکان اسمبلی کی اسلام آباد میں مسلسل مصروفیات کے باعث تنظیمی سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق خیبرپختونخوا میں پارٹی کی حکومت ہونے کے باعث وہاں کی صورتحال مختلف ہے، جبکہ رکن اسمبلی وقاص مان نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو خود میدان میں آ کر کارکنوں کو متحرک کرنا چاہیے۔

عید کے بعد عمران خان رہائی تحریک؛ کارکنوں کو متحرک کرناپارٹی کیلیے مشکل ہوگیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us