Banner

خاتون خودکش بمبار گرفتار، سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی نے بڑی تباہی سے بچا لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے بلوچستان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا ہے وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بلوچستان میں امن و سلامتی کے لیے اہم ہے سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ بلوچستان کے لوگ اب دہشتگردی کو قبول نہیں کرتے۔ سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی نے بڑی تباہی سے بچا لیا۔ گرفتار خاتون خودکش بمبار لائبہ کی کہانی سب کے سامنے ہے گرفتار خاتون لائبہ نے نیوز کانفرنس میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع خضدار سے تعلق رکھتی ہے، گھر میں اور گاؤں میں لوگ فرزانہ کے نام سے جانتے ہیں۔ اسے طالبان کمانڈر ابراہیم نے خودکش بمباری کے لیے ذہن سازی کے بعد تیار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈر ابراہیم نے میرا رابطہ دل جان سے کروایا، جس نے مجھے بی وائی سی (بلوچ یکجہتی کمیٹی) کی راہنما ڈاکٹر صبیحہ سے ملوانا تھا۔
*مجھے خودکش مشن کے لیے تیار کیا گیا تھا، لیکن گرفتار ہوگئی۔ مجھے ٹارگٹ دیا گیا تھا کہ مزید لڑکیوں کو خود کش حملوں کے لیے تیار کروں، لیکن میں تمام خواتین سے کہوں گی کہ کسی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کامیاب آپریشن کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز ہر وقت متحرک ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام سیکیورٹی فورسز کے اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن کرکے امن و امان قائم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کی بدولت بلوچستان کو محفوظ بنایا گیا ہے اور عوام کو امن کے ماحول میں زندگی گزارنے کا موقع ملا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچ ایک غیرت مند قوم ہے اور بلوچستان کے عوام حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں، خود حساس معلومات شیئر کرکے سیکیورٹی فورسز کی مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگرد بلوچ خواتین کا استحصال کر رہے ہیں اور بلوچیت کے نام پر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بشیر زیب اینڈ کمپنی اور بی ایل اے نے خواتین کے احترام کو نقصان پہنچایا اور یہ عمل نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قوم کو سوچنا پڑے گا کہ انہیں لاحاصل جنگ کی جانب دھکیل دیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ بہت عرصے بعد ہیومین انٹیلی جنس سیکیورٹی فورسز کو معلومات حاصل ہونا شروع ہوئی ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین کے معاملات اور حساس کیسز کو صرف لیڈیز پولیس حل کرے گی تاکہ خواتین کے حقوق اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ کسی بھی طرح کی غلط سرگرمی یا دہشتگردانہ کارروائی کا حصہ نہ بنیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی انہوں نے بتایا کہ انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں معصوم جانیں محفوظ رہیں اور دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنا کر عوام کو بچایا گیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حساس اداروں کی کارروائی سے ملک دشمن عناصر کا منصوبہ بے نقاب ہوا۔ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں انٹیلیجنس شیئرنگ کے نتیجے میں متعدد کامیاب آپریشنز انجام دیے گئے۔ سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم بچوں کی ذہن سازی کو شدت پسندی کی طرف جانے سے روکنے کے لیے حکومت اور ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں تعلیم اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ کمیونٹی پروگرامز کے ذریعے بچوں کو شدت پسندی سے محفوظ رکھا جائے گا سرفراز بگٹی نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ریاستی اقدامات کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے معاشرتی اقدار اور روایات کو برقرار رکھنے کے لیے عوامی آگاہی مہم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ عوام اس سلسلے میں فعال کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے نوجوانوں کو بچانا ضروری ہے عوامی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و ترقی کو یقینی بنایا جائے گا اعلیٰ نے کہا کہ پروپیگنڈا ٹولز کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام بنائی جائیں گی اور انٹرنیٹ پر شدت پسندی کے بیانیے کو روکنے کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناکام بنایا جائے گا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معاشرتی اقدار اور روایات کے تحفظ کے لیے کمیونٹی پروگرامز کا آغاز کرنا ہوگا۔ بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و ترقی کے فروغ پر زور دیا جائے گا کالعدم بی ایل اے کی خاتون خودکش بمبار گرفتار، دہشتگرد گروہوں کے رابطے بے نقاب
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمہ 19 سالہ ہے اور ضلع خضدار کی تحصیل زہری سےتعلق رکھتی ہے تحقیقات کے مطابق ملزمہ جولائی 2025 میں کالعدم بی ایل اے میں شامل ہوئی تھی اور وہ بی ایل اے کمانڈر سلیم جان عرف دل جان سے رابطے میں رہی۔ مزید یہ کہ ملزمہ سابق ٹی ٹی پی کمانڈر ابراہیم عرف قاضی کے لیے بھی سہولت کاری کرتی رہی اور بی وائے سی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ سے مزید تربیت حاصل کرنے کے لیے رابطے میں رہی گرفتاری کے دوران کالعدم بی ایل اے اور بی وائے سی کے عملی روابط بھی سامنے آئے، جبکہ بی وائے سی کے لاپتا افراد سے متعلق بیانیے کی حقیقت بھی بے نقاب ہوگئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان میں امن قائم رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز ہر وقت متحرک ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ کسی بھی غلط سرگرمی یا دہشتگردانہ منصوبے کا حصہ نہ بنیں۔*

خاتون خودکش بمبار گرفتار، سیکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی نے بڑی تباہی سے بچا لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us