Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر سہولت اور تحفظ اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایران سے پاکستانی شہریوں کی بڑے پیمانے پر وطن واپسی کو ایک منظم اور مربوط حکومتی کاوش کا نتیجہ قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انہوں نے بتایا کہ 28 فروری سے گزشتہ رات تک مجموعی طور پر 5615 پاکستانی شہری ایران سے ضلع گوادر اور ضلع چاغی کے راستے بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ 2117 ایرانی ڈرائیورز سمیت 431 دیگر غیر ملکی شہری بھی ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ گوادر اور چاغی کی بروقت اور مو¿ثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنے والے مسافروں کی بہترین انداز میں دیکھ بھال کی گئی، انہیں قیام، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں اور ان کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر مسافروں کی سہولت، تحفظ اور آرام کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سرحدی امور کے مو¿ثر انتظام، عوامی سہولیات کی فراہمی اور مسافروں کی فلاح و بہبود کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *