Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹی

انسداد پولیو مہم قومی فریضہ ہے، کسی غفلت کی گنجائش نہیں،مہراللہ بادینی

کوئٹہ ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت 13 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے ڈی پیک ک ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر عامل خان مندوخیل،ڈپٹی ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر بابر شاہد،ڈویژنل کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صفدر زرغون کے علاو¿ہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں متعلقہ افسران کو گزشتہ پولیو مہمات میں ٹیموں کی کارکردگی اور مقررہ اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ آئندہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 140 0 سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے تاکہ ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے، فیک فنگرز مارکنگ کی روک تھام اور مس شدہ بچوں کی نشاندہی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انکاری والدین تک مو¿ثر انداز میں رسائی حاصل کرنے اور انہیں قائل کرنے کے لیے بھی جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ والدین اور علماءکرام کو متحرک کیا جائے تاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے اور کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی، مانیٹرنگ اور فیلڈ ٹیموں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *