Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کیس: ریلیف کی امید، ہسپتال منتقلی پر سماعت متوقع

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف زیر سماعت مقدمات میں زیادہ تر کیسز میں ضمانت ہو چکی ہے اور انہیں امید ہے کہ باقی کیسز میں بھی جلد ریلیف ملے گا۔
بدھ کے روز اسلام اباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف جو کیس ان کے پاس تھے ان میں ضمانت حاصل کی جا چکی ہے اور ان کے بقول اگر زیر سماعت مقدمہ بھی ان کے پاس رہتا تو عمران خان اب تک جیل سے باہر آ چکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں اور موجودہ حالات میں عدالتی نظام پر دباؤ واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی مختلف حکومتیں آئیں لیکن اس وقت جو صورتحال پیدا کی گئی ہے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے اور امید ہے کہ عدالت اس معاملے پر جلد فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے بھی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہیں اور پاکستان بھر میں ان کے حامی چاہتے ہیں کہ وہ جلد جیل سے باہر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ عدالت سے عمران خان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔

لطیف کھوسہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ عمران خان کے مقدمات کی پیروی جاری رکھیں گے اور آخری وقت تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *