Banner

ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کے حوالے سے مختلف امریکی نیوز سائٹس نے پانچ ممکنہ منظرنامے پیش کیے ہیں جن میں خطے کے مستقبل پر اثرات شامل ہیں۔

مذاکرات اور نیا معاہدہ: امریکا اور ایران دوبارہ مذاکرات کریں اور ایرانی جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر نیا معاہدہ طے پا جائے۔

قیادت میں تبدیلی: امریکا دباؤ یا خفیہ کارروائیوں کے ذریعے ایرانی قیادت تبدیل کرے اور موجودہ نظام کے اندر سے کسی نئی قیادت کے ساتھ کام شروع کرے۔

انقلاب یا احتجاج: جنگ، معاشی بحران اور سیاسی دباؤ کے باعث ایران میں احتجاج شروع ہو جائے اور نظام حکومت گر جائے۔

زمینی کارروائی: امریکا اور اسرائیل زمینی کارروائی کرکے ایرانی جوہری صلاحیت کو تباہ یا قبضے میں لے لیں۔

محدود فوجی فتح: امریکی صدر ٹرمپ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو کمزور قرار دے کر فتح کا اعلان کر دیں اور فوج واپس بلا لیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے دارالحکومت تہران سمیت دیگر شہروں پر شدید بمباری کی تھی، جس میں ایرانی سپریم لیڈر Ayatollah Khamenei شہید ہو گئے تھے۔

ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us