Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائمچمن میں مزدور کیمپ پر دستی بم حملہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمیرکنی ٹول پلازہ پر کشیدگی، ڈرائیوروں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفاقی حکومت کے سامنے 17 نکات پیش کر دیےپاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیانرواں برس عید میلاد النبی ﷺ کب منائی جائے گی؟ ربیع الاول کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیانحب میں یومِ استحصالِ کشمیر پر یکجہتی واک، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکتپاکستانی عدالتی نظام میں اے آئی کا کردار ، ایک مکمل آرٹیکلسرمایہ کی منتقلی، تخریب کاری اور پاکستان کی معاشی تاریخ کا تاریک بابعالم کفر کے پوشیدہ عزائم

تعلیم سے بلوچستان اور پاکستان کی ترقی ممکن ہے،مہر اللہ بادینی

)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے اعلان کیا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لیے باقاعدہ اسکول داخلہ مہم شروع کی جا رہی ہے، جس کے تحت رواں سال 34 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی نے کہا کہ اس وقت شہر میں 679 اسکول موجود ہیں جہاں تقریبا ایک لاکھ 72 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کر کے انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ تعلیم کے ذریعے بلوچستان اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اساتذہ کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور 700 سے زائد اساتذہ کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ اسکولوں میں تدریسی عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی دستیابی کے بعد تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی اور بچوں کی تعلیم متاثر نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید بتایا کہ ضلع میں موجود غیر فعال اسکولوں میں سے 70 فیصد کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے جبکہ باقی اسکولوں کو بھی جلد فعال بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرائیں اور انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسکولوں میں بچوں کے لیے کھانے کا پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ بچوں کی حاضری میں اضافہ ہو اور والدین کو بھی بچوں کو اسکول بھیجنے میں سہولت فراہم ہو۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ تعلیم کے شعبے میں کوئٹہ کو ایک رول ماڈل بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اساتذہ، والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *