Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کانجو ہاؤس جا کر وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کہروڑپکا میں واقع کانجو فارم ہاؤس گئے جہاں انہوں وزیر مملکت برائے توانائی و عوامی امور عبدالرحمٰن خان کانجو سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ انسان کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے اور اس عظیم ہستی کا دنیا سے رخصت ہونا ایسا صدمہ ہے جس کا ازالہ آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی جدائی کا دکھ نہایت گہرا اور ناقابلِ بیان ہوتا ہے، تاہم ایمان اور صبر کے ساتھ اس آزمائش کا سامنا کرنا ہی مومن کا شیوہ ہے میر سرفراز خان بگٹی نے عبدالرحمٰن خان کانجو اور ان کے اہل خانہ سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات نصیب فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے اس موقع پر مختلف سیاسی شخصیات، سابق ناظمین اور حلقے کے معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *