Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

ایران جنگ جلد ختم ہوسکتی ہے مگر اس ہفتے نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن/فلوریڈا (ویب ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے خاتمے سے متعلق بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازع جلد ختم ہو سکتا ہے، تاہم اس ہفتے اس کے خاتمے کا امکان نہیں۔

فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں عالمی تیل کی ترسیل کو متاثر کرنے کی کوشش کی تو امریکا پہلے سے کہیں زیادہ سخت ردعمل دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں امریکا ایران پر بیس گنا زیادہ سخت حملے کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے کئی اہم اہداف، خصوصاً بجلی پیدا کرنے والے مراکز، ابھی تک نشانہ نہیں بنائے گئے، لیکن اگر ضرورت پیش آئی تو انہیں بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ مذاکرات کی شرائط کیا ہوں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ ایران بات چیت کا خواہاں ہے، اور اگر مناسب شرائط طے ہوئیں تو امریکا بھی مذاکرات پر غور کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ خطے میں امن کے ساتھ رہنے کی پالیسی اپنائیں گے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کب ختم ہوگی، اس کا فیصلہ ایران کرے گا۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے جاری رہے تو خطے سے تیل کی ترسیل روک دی جائے گی۔

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کشیدگی کے دوران تیل کی قیمتیں عارضی طور پر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، تاہم بعد میں کمی آ کر تقریباً 90 ڈالر فی بیرل رہ گئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *