Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقید

2 سالہ بچی کو 10 کروڑ تاوان کیلیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

2 سالہ بچی کو 10 کروڑ تاوان کیلیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
ملزم نے سندر کے علاقے سے 2 سالہ حرم کو اغوا کیا تھا، فون پر بچی کی بات کروانے کے لیے بھی 3 لاکھ روپے حاصل کیے

2 سالہ بچی کو 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور بچی کو کروڑوں روپے تاوان کی خاطر اغوا کرنے والے ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے دوران اغوا کار ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی شناخت رانا واجد کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم واجد نے سندر کے علاقے سے 2 سالہ بچی حرم کو اغوا کیا تھا اور اس کی رہائی کے بدلے بچی کے والدین سے 10 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا جو بعد میں 5 کروڑ اور پھر 2 کروڑ پر فائنل کیا گیا۔

مغوی بچی سے موبائل فون پر والدین کی بات کروانے کے لیے بھی 3 لاکھ روپے ٹرانسفر کروائے گئے۔

ملزم کے خلاف بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سندر میں درج کیا گیا تھا جب کہ اغوا برائے تاوان کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی نے بچی کی بازیابی کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔

اغوا کے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے جب کہ بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *