Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

توانائی میں خودمختاری کیلئے او جی ڈی سی ایل کی حکمتِ عملی، مقامی پیداوار بڑھانے پر توجہ

توانائی میں خودمختاری کیلئے او جی ڈی سی ایل کی حکمتِ عملی، مقامی پیداوار بڑھانے پر توجہ
خام تیل کی پیداوار میں بھی 14 فیصد اضافے کیلئے یومیہ 40 ہزار بیرل پیداوار حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان توانائی کے شعبے میں خودمختاری حاصل کرنے کیلئے مقامی وسائل کے استعمال اور پیداوار میں اضافے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کیلئے سرگرم اقدامات کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے قدرتی گیس کی پیداوار میں 5 فیصد اضافے کے ساتھ یومیہ 865 ملین مکعب فٹ گیس پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ خام تیل کی پیداوار میں بھی 14 فیصد اضافے کیلئے یومیہ 40 ہزار بیرل پیداوار حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی توانائی بحران کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کیلئے مقامی وسائل کا استعمال اور قومی آئل کمپنیوں کے ذریعے ان کی ترقی ایک مؤثر اور اسٹریٹجک اقدام ہے۔ اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل عالمی بحران کے مقابلے کیلئے مقامی وسائل سے متبادل توانائی ذرائع تلاش کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔
ماہرِ شعبہ توانائی محمد عارف کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں قومی آئل کمپنیوں پر بڑھتا ہوا انحصار نہ صرف تیل و گیس کی درآمدات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم بھی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی آئل کمپنیوں کی جانب سے مقامی دریافتیں توانائی کے شعبے کیلئے مثبت پیش رفت ہیں۔
ادھر حکومتِ پاکستان اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) بھی توانائی کے شعبے کی ترقی اور مستحکم معیشت کیلئے فعال اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ ملک کو توانائی کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ خود کفیل بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *