Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بھارت: آئی فون کے پرزے بنانیوالی فیکٹری میں 3 ملازمین دم گھٹنے سے ہلاکپاکستان کا حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ، آرامکو کی عمارت پر حملے کی مذمتعدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیاکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاانتقامی کارروائیاں ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،سید صادق آغاسرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہفضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیںجنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچیکراچی کے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیلبلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنا دیبھارت: آئی فون کے پرزے بنانیوالی فیکٹری میں 3 ملازمین دم گھٹنے سے ہلاکپاکستان کا حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ، آرامکو کی عمارت پر حملے کی مذمتعدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیاکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاانتقامی کارروائیاں ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،سید صادق آغاسرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہفضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیںجنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچیکراچی کے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیلبلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنا دی

سرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہ

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ بنیادوں پر دینے کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان پہلے ہی بے روزگاری، معاشی مشکلات اور مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، ایسے میں صوبائی حکومت کا سرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ بنیادوں پر دینے کا فیصلہ نوجوانوں کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمتیں نوجوانوں کے لیے روزگار کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہیں، لیکن کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کا فیصلہ نوجوانوں کے مستقبل کو غیر محفوظ بنانے کے مترادف ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں مستقل روزگار، ملازمت کا تحفظ اور دیگر بنیادی مراعات نوجوانوں کا حق ہیں، جنہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بے روزگاری کی شرح تشویشناک ہے، ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیے روزگار کے انتظار میں ہیں، جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے ایسے فیصلے کیے جا رہے ہیں جو نوجوانوں میں احساس محرومی اور مایوسی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بنیادوں پر فراہم کرنے کے لیے پالیسی مرتب کرے، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائے اور نوجوانوں کو باعزت اور مستقل روزگار کے مواقع فراہم کرے۔ عوام پاکستان پارٹی نوجوانوں کے معاشی اور روزگار کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *