Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بھارت: آئی فون کے پرزے بنانیوالی فیکٹری میں 3 ملازمین دم گھٹنے سے ہلاکپاکستان کا حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ، آرامکو کی عمارت پر حملے کی مذمتعدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیاکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاانتقامی کارروائیاں ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،سید صادق آغاسرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہفضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیںجنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچیکراچی کے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیلبلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنا دیبھارت: آئی فون کے پرزے بنانیوالی فیکٹری میں 3 ملازمین دم گھٹنے سے ہلاکپاکستان کا حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ، آرامکو کی عمارت پر حملے کی مذمتعدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیاکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاانتقامی کارروائیاں ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،سید صادق آغاسرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہفضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیںجنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچیکراچی کے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیلبلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنا دی

فضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق مالی معاملات پر نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اسعد محمود کے دورِ وزارتِ مواصلات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے پانچ سڑکوں کے منصوبوں کی ٹینڈرنگ، ٹھیکوں اور ٹھیکیداروں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسعد محمود 19 اپریل 2022 سے 10 اگست 2023 تک وزیرِ مواصلات رہے۔ اس عرصے میں پانچ سڑکوں کے منصوبوں کی دوبارہ ٹینڈرنگ اور ٹھیکوں کی منظوری کے حوالے سے مالی و انتظامی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

دستیاب تقابلی دستاویزات میں 2014 اور 2022 کے ریکارڈ کے مطابق ٹھیکیداروں کے ناموں میں تبدیلی بھی ظاہر کی گئی ہے۔ پانچوں منصوبوں میں 2022 کے ریکارڈ میں ایم ایس سلطان محمود اینڈ کمپنی (SMC) جوائنٹ وینچر کا نام درج ہے۔

مالی تفصیلات کے مطابق بائی پاس SBC کا سرکاری تخمینہ ایک ارب 20 کروڑ روپے تھا، جبکہ منظور شدہ ٹھیکہ ایک ارب 81 کروڑ روپے سے زائد بتایا گیا ہے۔ N-50 لچھرہ تا مسن موڑ کا تخمینہ 34 کروڑ 69 لاکھ روپے تھا، جبکہ ٹھیکہ 53 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد میں منظور ہوا۔

اسی طرح N-55 قریشی موڑ تا نائیویلہ کا سرکاری تخمینہ ایک ارب 14 کروڑ روپے اور منظور شدہ ٹھیکہ ایک ارب 78 کروڑ روپے سے زائد بتایا گیا ہے۔ بائی پاس NBC کا تخمینہ ایک ارب 17 کروڑ روپے تھا، جبکہ ٹھیکہ ایک ارب 81 کروڑ روپے سے زائد میں منظور ہوا۔

دستاویزات کے مطابق NH-55 قریشی موڑ تا مریالی منصوبے کا سرکاری تخمینہ 14 کروڑ 52 لاکھ روپے تھا، تاہم منظور شدہ ٹھیکہ 76 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد بتایا گیا ہے، جو تخمینے سے تقریباً 427 فیصد زیادہ ہے۔ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر منصوبوں کی لاگت اور ٹھیکوں کی منظوری کے طریقہ کار سے متعلق سوالات سامنے آئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *