Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بھارت: آئی فون کے پرزے بنانیوالی فیکٹری میں 3 ملازمین دم گھٹنے سے ہلاکپاکستان کا حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ، آرامکو کی عمارت پر حملے کی مذمتعدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیاکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاانتقامی کارروائیاں ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،سید صادق آغاسرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہفضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیںجنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچیکراچی کے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیلبلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنا دیبھارت: آئی فون کے پرزے بنانیوالی فیکٹری میں 3 ملازمین دم گھٹنے سے ہلاکپاکستان کا حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ، آرامکو کی عمارت پر حملے کی مذمتعدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیاکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاانتقامی کارروائیاں ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،سید صادق آغاسرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہفضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیںجنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچیکراچی کے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیلبلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنا دی

عدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کی جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران دیا۔

اس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ برس جنوری میں عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 برس قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ دونوں نے برطانیہ سے پاکستان منتقل کی گئی غیر قانونی رقم کی واپسی کے معاملے میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو ناجائز فائدہ پہنچایا۔

اپیلوں پر سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، ایڈوکیٹ سردار لطیف کھوسہ، بیرسٹر گوہر، اور سلمان اکرم راجہ کے علاوہ ایڈوکیٹ حامد خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اس کے علاوہ نیب کی پراسیکیوشن ٹیم بشمول پراسیکیوٹر جنرل سہیل ناصر بھی پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر ہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیلوں کی جانب سے سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر دلائل دینے میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سماعت پر ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کیطرف سے حلفاً کہا تھا کہ آئیندہ تاریخ پر مرکزی اپیلوں پر دلائل شروع کرینگے اور مزید التوا نہیں مانگیں گے۔

لطیف کھوسہ نے التوا کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ابھی تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

اس پر چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد سے پوچھا کہ کیا وہ لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کروا سکتے ہیں؟ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ان کی ملاقات بھی کروا دیتے ہیں۔

اس کے بعد چیف جسٹس نے بیرسٹر سلمان کے لیے کہا انہوں نے جو مانگا وہ میں نے دیا، لہذا آج انہیں اس کیس میں دلائل شروع کرنے ہوں گے۔

اس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ان کی عمران خان سے 7 ماہ اور بشریٰ بی بی سے 12 ماہ بعد اچانک ملاقات کرائی گئی تھی اور وہ بھی صرف 40 منٹ کے لیے جس دوران دونوں کی 64 سے زائد درخواستوں پر مشاورت کرنا تھی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سلمان صفدر نے پہلے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے موکلوں نے انہیں صرف سزا معطلی کی درخواستوں کے لیے وکیل مقرر کیا ہے۔ اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ اب انہیں اپیلوں پر دلائل دینے کی ہدایات بھی مل چکی ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ابھی بھی مکمل ریکارڈ فراہم نہ کیے جانے کا شکوہ کرتے ہوئے پیپر بُکس فراہم کرنے اور تیاری کے لیے وقت دیے جانے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس کے استفسار پر ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ وہ ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کرا دیں گے۔

جس پر چیف جسٹس انہیں ملاقات کرانے کا حکم جاری کیا جبکہ لطیف کھوسہ کو آئندہ ہفتے ان اپیلوں پر دلائل شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنی نامکمل ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے دوبارہ ملاقات کرانے کی استدعا کی۔

اس پر چیف جسٹس نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو دونوں وکلا کی عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹے کے لیے ہو گی۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس کے استفسار پر ملاقات کے لیے ایک گھنٹے کا ہی وقت مانگا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *