Banner
Daily Sahafat Quetta
November 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بھارت: آئی فون کے پرزے بنانیوالی فیکٹری میں 3 ملازمین دم گھٹنے سے ہلاکپاکستان کا حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ، آرامکو کی عمارت پر حملے کی مذمتعدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیاکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاانتقامی کارروائیاں ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،سید صادق آغاسرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہفضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیںجنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچیکراچی کے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیلبلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنا دیبھارت: آئی فون کے پرزے بنانیوالی فیکٹری میں 3 ملازمین دم گھٹنے سے ہلاکپاکستان کا حوثیوں سے سعودی عرب پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ، آرامکو کی عمارت پر حملے کی مذمتعدالت نے 2 وکیلوں کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیاکنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیاانتقامی کارروائیاں ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں،سید صادق آغاسرکاری ملازمتیں کنٹریکٹ پر دینے کا فیصلہ ناانصافی ہے، سید امان شاہفضل الرحمٰن کے خاندان سے متعلق نئے سوالات، اسعد محمود کے دورِ وزارت میں پانچ سڑکوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آگئیںجنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچیکراچی کے اہم پولیس یونٹ ایس آئی یو کی سربراہی تبدیلبلوچستان ہائیکورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے کر 10 سال قید کی سزا سنا دی

جنگ کا خاتمہ فوجی کارروائی یا پابندیوں سے نہیں ہوگا، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا خاتمہ نہ فوجی طاقت کے ذریعے ممکن ہے اور نہ ہی پابندیوں میں اضافے سے، بلکہ اس کے لیے امریکا کو ایران کے مطالبات اور شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کا راستہ طاقت کے استعمال کے بجائے احترام کی زبان اختیار کرنے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کے مطالبات اور شرائط پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ محض فوجی کارروائیوں یا معاشی دباؤ سے تنازع ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ان کے مطابق جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ احترام اور سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کرے اور تہران کے پیش کردہ مطالبات پر عمل کرے۔

عراقچی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی برقرار ہے اور تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اس بیان میں ان مطالبات اور شرائط کی تفصیلات بیان نہیں کیں جنہیں وہ جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں۔ واشنگٹن کی جانب سے بھی ان کے تازہ بیان پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *